53

آپریشن کلین اپ شروع کرنے کا فیصلہ

میرپور(ظفر مغل سے )میرپور کرکٹ سٹیڈیم میں مستقبل قریب میں قومی بین الاقوامی سطح کے کرکٹ میچز کے انعقاد کے پیش نظر پی سی بی کی تحریک پر سٹیڈیم میں کرکٹ اکیڈمی ، باتھ رومز پبلک ٹائلٹس ،لیڈیز پویلین کے کیفے ٹیریا اور دیگر مفاد عامہ کے لئے مختص جگہوں پر قابضین کے خلاف بڑی عید کے بعد بڑا آپریشن کلین اپ شروع کرنے کا فیصلہ ، ایم ڈی اے کے دو سابق چیئرمین اور 3 ڈی جیز کے ادوار میں سٹیڈیم کے ماسٹر پلان کے منافی ملی بھگت سے من پسند چہیتوں کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور قواعد وضوابط کے منافی مفاد عامہ کی جگہں لیز الاٹمنٹ کرنے کے دھندے کا انکشاف ،کرپشن کی بہتی گنگا میں سابق ڈائریکٹر اور لاء افسر کے ہاتھ دھونے پر ادارہ ترقیات میرپور نے احتساب بیورو آزاد کشمیر میں ریفرنس دائر کرنے کے لئے قانونی مشاورت شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایم ڈی اے اعجاز رضا چوہدری نے کہا ہے کہ ادارہ ترقیات میرپور نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں مفاد عامہ کی جگہوں جن میں لیڈیز پویلین کیفے ٹیریا کرکٹ اکیڈمی باتھ رومز ٹائیلٹس وغیرہ شامل ہیں کو واگزار کرانے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ یہاں پی سی بی بڑے میچز کرانے کا خواہاں ھے اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے بھی مکتوب لکھا ہے میں نے لیڈیز پویلین سمیت 10 دوکانات ہالز کو خالی کرنے کے نوٹس جاری کئیے تھے لیکن دی گئی مہلت میں خالی نہ کی گئیں اب فیصلہ کیا ہے کہ عید کے بعد واگزاری کا عمل مکمل کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ دو چئرمینوں اور تین ڈی جییز کے دور میں یہ بدوں اختیار اور ماسٹر پلان کیخلاف الاٹمنٹس ہوئی تھیں اور ادارہ کے لاء آفیسر اورایک سابق ڈائریکٹر کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر احتساب بیورو میں ریفرنس دائر کیے جائیں گے اور جن چھوٹے ملازمین نے ان بدوں اختیار و قوائد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائی گی میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں مفاد عامہ کی جگہوں کو الاٹ کرنے والے دو سابق چئیرمینوں اور تین ڈی جیز کے نام بھی سامنے آگئے جن کے دور میں ذاتی پسند وناپسند کی بناء پر ملی بھگت سے اسٹیڈیم میں مفاد عامہ کی جگہوں کوچئرمین ڈاکٹر محمد امین چوہدری دورانیہ2009۔2007 چوہدری محمد حنیف دورانیہ 2000 چوہدری عبدالقیوم دورانیہ 2011۔2012 جاوید اقبال مرزا دورانیہ 2015۔2016 راجہ امجدپرویز علی خان دورانیہ 2012۔2015 کے دوران آلاٹمنٹس کی گئیں یہاں یہ امر قابل ذکر ھے کہ ان ادوار میں کھل کھیل کھیلے گئے دریں اثناء ڈائیریکٹرجنرل ادارہ ترقیات اعجاز رضا چوہدری نے انکشاف کیا کہ ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن طاہر مرزا کو بدوں اختیارات ڈائریکٹر ایم ڈی اے مرزامنشا جرال نے،16 ستمبر 2000 کو طاہر مرزا کے نام لیڈیز پویلین کے کیفے ٹیریا کی غیر قانونی لیز پر دستخط کئیے حالانکہ اس وقت چئیرمین چوہدری محمد حنیف تھے جن کے لیز الاٹمنٹس پر دستخط ہی نہ ہیں اور پھردوبارہ 16جنوری 2010 کو لاء آفیسر زراعت چوہدری نے بحیثیت انچارج کرکٹ اسٹیڈیم لیز پر دستخط کئیے #

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں