205

ڈاکٹر کے پاس نہ جائیں، ہاتھوں سے بیماری کا اندازہ لگائیں

ڈاکٹر کے پاس نہ جائیں ۔۔ ہاتھوں سے بیماری کا اندازہ لگائیں۔۔ جان جائیں 

انسانی جسم میں کچھ ایسے امراض بھی ہوتے ہیں جن کی پیشگوئی ہاتھوں سے ممکن ہوگئی ہے۔ہمارے ہاتھوں کی انگلیاںکئی طرح کے طبی خطرات کی پیشگوئی کرتی ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے ہاتھوں کی چند عام چیزیں کس حد تک صحت کو لاحق خطرات کی نشاندہی کرتی ہیں؟

یہاں ایسے ہی علامات کا ذکر کیا جارہا ہے جو طبی سائنس کے مطابق ہمارے ہاتھوں کے ذریعے ظاہر ہوتی ہیں۔

جوڑوں کے درد کا خطرہ 
اگرآپ میں سے کسی خواتین کی تیسری انگلی شہادت کی انگلی سے لمبی ہو، جوکہ عام طور پر مردوں میں پائی جاتی ہے، تو ان میں گھٹنوں کے جوڑوں کے درد کی تکلیف لاحق ہونے کا خطرہ دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

رعشے امراض کی علامت
لرزتے ہاتھ ہونے کی بڑی وجہ بہت زیادہ کیفین کا استعمال کرنا ہوسکتا ہے، یا مخصوص ادویات کے مضر اثرات کا نتیجہ بھی ہوسکتے ہیں۔ مگرلرزا صرف ایک ہاتھ میں ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ صرف ایک ہاتھ کا لرزنا پارکنسن امراض کی پہلی علامت ہوسکتی ہے۔

گردوں کے امراض 
ایک تحقیق کے دوران گردوں کے سنگین امراض میں مبتلا مریضوں کا جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ 36 فیصدافراد جوکہ گردوں کے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے ہاتھوں کے ناخن دو رنگے (ناخن کا نچلا حصہ سفید اور اوپری بھورا)ہوجاتاہے ۔ ناخن کا یوں رنگ بدل جانے کی ممکنہ وجہ ہارمون کا اضافہ اور خون کی شدید کمی ہوسکتی ہے اور یہ دونوں چیزیںگردوں کے امراض کا حصہ ہوتی ہیں۔ اگر آپ کو اپنے ناخنوں پر دو رنگ نظر آئے یا وہ سیاہی مائل ہوجائیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ ناخنوں کی یوں رنگت کا سیاہ ہونا جلد کے کینسر کا بھی سبب ہو سکتا ہے۔

دل کی صحت 
ہاتھوں کے ذریعے دل کے امراض کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ محققین کے مطابق گرفت کی مضبوطی سے مجموعی طور پر مسلز کی مضبوطی اور فٹنس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے جسمانی سرگرمیوں کی تجویز دی جاسکتی ہے تاکہ امراض قلب سے بچا جاسکے۔ایک کمزور گرفت ہارٹ اٹیک یا فالج کے دورے اور ان سے بچنے کے کم امکانات کی پیشگوئی ثابت ہوسکتی ہے۔ سترہ ممالک کے رہائشیوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ گرفت کی مضبوطی قبل از وقت موت کی بلڈ پریشر کے مقابلے میں زیادہ بہتر پیشگوئی کرسکتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر 
ایک برطانوی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں کیانگلیاں نشان دار ہوتی ہیں یا جن افراد کی انگلیاں چکر دار فنگر پرنٹس کی حامل ہو تی ہیں تو ممکن ہے کہ وہ افراد بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہوں۔ جس شخص کی جتنی انگلیاں چکر دار ہوں گی اتنا ہی زیادہ اس کا بلڈ پریشر بھی ہائی ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں