357

جاوید ہاشمی نے عمران خان سے متعلق نیا راز فاش کر دیا

عمران خان کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آپکی ٹیم مکمل نہیں ہے،اقتدار مانگنے کی جلدی نہ کریں کیونکہ اقتدار میں لانے والے آپ کو ویسے ہی حکومت میں لے آئیں گے،دکھ ہے کہ عمران خان نے میری بات نہیں مانے لاہور (صدائے حق کشمیر نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنما اورپاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے عمران خان سے متعلق نیا راز فاش کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹیم دراصل ان کے ساتھ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے یہ تصور تھا کہ تحریک انصاف کے اندر بہت تھنک ٹینک ہیں،معیشت کے فارمولے طے ہو چکے ہیں۔

اور تحریک انصاف حکومت میں آنے کے بعد ترقیاتی منصوبے چلائے گی لیکن بدقسمتی سے ایسا کچھ نہ سکا۔میں عمران خان کو کہتا رہتا تھا کہ آپ اچھی باتیں کرتے ہیں لیکن آپکے ساتھ کام کرنے والے لوگ نہیں ہیں۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دیانتداری کی بات ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر کوئی کام نہیں ہوا تھا اور مجھے اس بات کا دکھ تھا،میں عمران خان کو کہتا تھا کہ اقتدار میں لانے والے آپکو اقتدار میں لے آئیں گے لیکن آپ اتنا جلدی اقتدار نہ مانگیں اور تیاری کریں،عمران خان کو کہا تھا کہ ہمیں ایک بار پھر مضبوط اپویشن میں رہنے کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے میری بات نہیں مانی۔خیال رہے سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کا دعویٰ تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اب بھی ان سے رابطہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کہا جا رہا ہے کہ آج بھی پاکستان تحریک انصاف کے دروازے آپ کے لیے کھُلے ہیں۔ آج بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما واپس پارٹی میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ چاہتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ اقتدار میں بیٹھے ہوئے بھی اپوزیشن میں ہوتے ہیں کیونکہ اقتدار میں رہ کر خدمت نہیں کی جاسکتی کیونکہ اصل اقتدار کسی اور کے پاس ہوتا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں میڈیا پر بھی پابندیاں ہیں۔ موجودہ میڈیا کو سب سے زیادہ سنسر شپ کا سامنا ہے، پہلے بانی ایم کیو ایم کے ذریعے لوگوں کو براہ راست گالیاں دلوائیں جاتی تھیں۔۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نےعمران خان سے کہا تھا آپ جیسے اقتدار میں آرہے ہیں عوام آپ کو کٹھ پتلی کہے گی۔ عمران خان حکومت کو کرکٹ سمجھ کر کھیل رہے ہیں۔ 70سال تک وزیر اعظم سلیکٹ کئے گئے، بعد میں سیلیکٹر خود ہی کہہ دیتا ہے میری چوائس ٹھیک نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں