222

آڈیوکال لیکس کاسلسلہ جاری،ایک نئی آڈیوکال منظرعام پرآگئی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ڈیوٹی آفیسر محمد سعید اختر کااپنی ایک آڈیو میں وزیراعظم فاروق حیدر خان کے سٹاف کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کا انکشاف اپنی ایک آڈیو میں محمد سعید اختر کا کہنا ہے کہ میں کشمیر ہاؤس اسلام آباد کے کمرہ نمبر 279میں ہوں وزیراعظم کاسٹاف راجہ ارشد مجھے دھمکیاں دے رہا ہے اور کہہ رہا ہے ہم تمہیں قتل کر دیں گے جب میں نے وجہ پوچھی تو ان کا کہنا تھا کہ میں انکی گورنمنٹ گرانے کی سازش کر رہا ہوں میں کوئی کمپرومائز نہیں کروں گا مجھے دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتاہےدریں اثناء اس آڈیو ریکارڈنگ کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم آزادکشمیر کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر سعید اختر نامی شخص جو کہ ڈیوٹی آفیسر وزیراعظم سیکرٹریٹ ہےکی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر پر انتہائی بہودہ نازیبا اور بے بنیاد الزامات لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ آفیسر مذکور کے خلاف قومی اداروں اور وزیراعظم آزادکشمیر کے درمیان غلط فہمی پھیلانے پر سپیشل پاور ایکٹ کے تحت ریمول فرام سروس کی کاروائی کے لیے تحریک کی جارہی ہے موصوف نے اپنی ذمہ داریوں سے سنگین انحراف کرتے ہوے وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف سازش کی اور دھوکہ دہی چرب زبانی اور جھوٹ کے ذریعے لوگوں اور اداروں کو گمراہ کیا ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قومی اداروں کا دل سے احترام کرتے ہیں اور اداروں کو بھی حقیقت کا علم ہے اور وہ بھی اس طرح کی کاروائیوں سے بخوبی آگاہ ہیں آزادکشمیر کے عوام اور منتخب وزیراعظم ان کے سٹاف اور اداروں کے درمیان محاذ آرائی کے لیے سازشیں کرنے والوں کو سخت کاروائی کے ذریعے نشان عبرت بنایا جائیگاآڈیو سننے کے لیے اس ہمارے یوٹیوب چینل پر وزٹ کریں https://www.youtube.com/channel/UCQmHInHR5mcGjcyJuQD2J0Q

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں