ss 11

ظفر مغل کو چیف کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا

میرپور(وائس آف جے کے نیوز) نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان نے اپنی تنظیم کا دائرہ کار آزاد کشمیر تک بڑھاتے ہوئے آزاد کشمیر کے معروف کالم وتجزیہ نگار ظفر مغل کو چیف کوآرڈینیٹر مقرر کرتے ہوئے انھیں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ممبر شپ کرنے اور کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے ، تفصیلات کےمطابق پاکستان میں قومی سطح پر تمام صوبوں او رضلعوں میں کارکن صحافیوں کی بہتری اور بہبود کیلئے کام کرنے والی تنظیم نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان نے چارصوبوں سمیت تمام اضلاع میں کوآرڈینیٹر مقرر کرتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال اور کارکن صحافیوں کو قومی سطح پر ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے اُن کے مسائل کے حل اور جدید طور پر کے تقاضوں کے مطابق اُ ن کی صحافتی استعداد اکار کو بہتر بنانے کا عمل شروع کر رکھا ہے اور اب این یو جے پاکستان مرکزی چیف کوآرڈینیٹر ارشاد سلہری نے صحافیوں کی اس نمائندہ تنظیم کا دائرہ کار آزاد کشمیر تک بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے معروف کالم وتجز یہ نگار ظفر مغل (سابق پریس سیکرٹری برائے وزیراعظم آزاد کشمیر وسابق سیکرٹری جنرل کشمیر پریس کلب میرپور )کو آزاد خطہ میں چیف کوآرڈینیٹر مقررکرتے ہوئے انھیں تمام اضلاع میں ممبر شپ کرنے اورضلعی کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے ۔ ظفر مغل نے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کے کارکن صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صحافیوں کی نمائندہ تنظیم این یوجے کی ممبر شپ حاصل کر کے قومی دائرے میں شامل ہوکر نمائندہ پلیٹ فارم سے صحافیوں کے درینہ مسائل کے حل کیلئے اپنا اپنا موثر کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی ممبر شپ کیلئے آزاد کشمیر بھر کے صحافی این یو جے کی ویب سائیٹ nujpakistan2025.wordpress.com پر آن لائن ممبر شپ بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں