7

ملک محمد فاروق اور خادم حسین راہی کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب

میرپور( ) ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسرمیرپور راجہ بشارت اقبال نے کہا ہے کہ درس وتدریس کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس پیغمبری پیشہ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام کو روحانی باپ کا درجہ بھی حاصل ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اساتذہ کرام کو دنیا میں انتہائی عزت واحترام کا درجہ دیا جاتا ہے اس لئے اساتذہ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے ا س اہم رتبے کیمطابق نوجوان نسل جو کہ ملک وقوم کا مستقبل ہوتے ہیں کی تعلیم وتربیت پر دل وجان سے بھرپور توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر مستقبل کی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھاتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی اور روشن مستقبل میں اپنا بھرپور اور کلیدی کردار ادا کر سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرزا عبدالقیوم ہائی سکول نمبر 2میرپور کے ریٹائرہونے والے سینئر اساتذہ کرام ملک محمد فاروق اور خادم حسین راہی کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل راجہ طارق، سابق ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز میرپور مرزا افضال بیگ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرا حسان تبسم ، ہیڈماسٹر سردار سرفراز خان ، سید منور شاہ ، مرزا خادم ، چوہدری محمد عجائب ، ملک محمد فاروق، خادم حسین راہی نے بھی خطاب کیا ۔ ڈی ای او میرپور راجہ بشارت حسین پرنسپل راجہ طارق اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کرام ملک محمد فاروق اور خادم حسین راہی نے محکمہ تعلیم میں اپنی ملازمت کے دوران طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنا بھرپو رکردارادا کیا اور دونوں انتہائی شریف النفس اور اپنے اپنے شعبہ کے مایہ ناز استاد تھے اور یقینا وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی طلباء ونوجوان نسل کی تربیت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے دونوں اساتذہ کرام کو اساتذہ کی طرف سے یادگاری تحائف بھی دیئے جبکہ مرزا عبدالقیوم گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 02میرپور کی طرف سے دونوں اساتذہ کرام کی ادارہ کیلئے خدمات پر انھیں خصوصی شیلڈز بھی دی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں