339

آزادکشمیر تراڑ کھل کے رہائشی نوجوان نے بیرون ملک میں خودکشی کرلی افسوسناک وجہ سامنےآگئی

راولاکوٹ۔۔محمد خورشید بیگ۔۔

تراڑکھل آزادکشمیر کے رہائشی نوجوان نے مسقط میں خود کشی کر لی۔اطلاعات کے مطابق

ضرار نامی نوجوان جو تین ماہ پہلے مسقط گئے تھے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ۔ذرائع کے مطابق تراڑ کھل میں ہی ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار تھے لڑکی والوں سے طے یہ ہوا تھا کے آپ روز گار کے لئے کوشش کریں اور باہر جائیں تو ہم آپکو رشتہ دیں گے جب ضرار گاؤں چھوڑ کر دیار غیر کی طرف روانہ ہو گیا تو بعد میں اس لڑکی کا رشتہ کہیں اور طے کر دیا گیا جسکی اطلاع بذریعہ میسیج ضرار تک پہنچائی گئ ۔
ضرار نے جب یہ سب سنا تو دل برداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔۔ذرائع کا کہنا ہے کے
ضرار کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے تھا ضرار اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے لیکن افسوس کے وہ بجائے ذمہ داری اٹھانے کے ایک کمزور فیصلہ کر کے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں